خوبصورتی کے وہ 7 راز جو ہر خاتون کو جاننے چاہئیں

دنیا کے ہر ملک کی اپنی اپنی ثقافت اور روایات ہوتی ہیں جو عرصہ دراز سے کسی نہ کسی وجہ سے چلی آرہی ہوتی ہیں۔ لیکن پوری دنیا میں ایک نکتے پر تمام ہی لوگوں کا، خصوصاً خواتین کا اتفاق ہے، اور وہ ”خوبصورتی“ سے متعلق ہے۔ خوبصورتی میں اضافے کے لیے زمانہ قدیم سے دنیا کے ہر کونے میں ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں اور الگ الگ قومیں خوبصورتی کے راز کو اپنی نئی نسل کو منتقل کرتی رہتی ہیں۔ اِس معاملے میں چینی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اگر آپ نے غور کیا ہو تو وہاں خواتین کی جلد صاف، شفاف اور ہمیشہ چمکتی دمکتی نظر آتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اکثر خواتین اپنی عمر سے کم دکھائی دے رہی ہوتی ہیں۔ لیکن سوچنے اور سمجھنے کی بات یہ ہے کہ آخر وہ ایسا کیا کرتی ہیں جو ان کا چہرہ اتنا بے عیب اور چمکتا دمکتا رکھتا ہے؟ تو اِس سوال کا جواب یہ ہے کہ چین کی عورتیں نت نئی مصنوعات کے بجائے کچھ قدیم ٹوٹکوں پر عمل کرتی ہیں۔ ہم نے آج فیصلہ کیا ہے کہ قارئین کو اُن ٹوٹکوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ تو آئیے جانتے ہیں۔ چاول کا پانی چینی خواتین کچھ چاول کے دانوں کو 2 کپ میں بھگوکر رکھ دیتی ہیں۔ پھر اُس پانی کو چھان کر اپنے چہرے پر لگاتی ہیں۔ اس سے اُن کے چہرے کی رنگت صاف رہتی ہے۔ ایسا کرنے سے اُن کا چہرہ جھریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
مونگ کی دال چین میں خواتین باقاعدگی سے مونگ کی دال سے بنا ہوا فیس پیک استعمال کرتی ہیں۔ اُن کا تجربہ ہے کہ مونگ کی دال مساموں میں موجود جراثیم کو ختم کردیتی ہے اور اِس کے استعمال سے چہرے پر دانے بھی نہیں نکل آتے۔ آئسٹر شیل پاوڈر (کستورا مچھلی کا پائوڈر) چین میں کستورا مچھلی پائوڈر خوبصورت جلد کے لیے بے حد عام ہے جو آرام سے مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوتا ہے۔ یہ پائوڈر آپ کی جلد کے سیلز کو جوان رکھتا ہے اور جلد کی اچھی نشوونما کے ساتھ ساتھ چہرے کی رنگت کو بھی نکھارتا ہے۔ سبز چائے (گرین ٹی) چینی خواتین سبز چائے کا استعمال باقاعدگی سے کرتی ہیں۔ اُن کے مطابق سبز چائے میں بہت زیادہ Antioxidants ہوتے ہیں جو انسان کی جلد کو ڈھیلا نہیں پڑنے دیتے اور جلد پر جھریاں بھی نہیں پڑتیں جبکہ چہرہ زیادہ عمر تک جوان نطر آتا ہے۔ مساج پورے جسم اور چہرے کا مساج خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے جس سے آپ کی جلد دھیلی نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ چینی خواتین خوبصورت دکھنے کے لیے باقاعدگی سے جسم اور چہرے پر مساج کرواتی ہیں۔ پودینے کے پتے چینی خواتین اپنا رنگ گورا کرنے کے لیے پودینے کا استعمال کرتی ہیں۔ وہ پودینے کے پتوں کا پیسٹ بناکر چہرے پر لگاتی ہیں جس سے اُن کی جلد گوری رہتی ہے۔ ہلدی ہلدی نہ صرف چین بلکہ پاکستان اور بھارت میں بھی خوبصورتی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ چینی خواتین کا ماننا ہے کہ ہلدی اُن کی جلد کو بے رونق ہونے سے بچاتی ہے اور جلد کو کافی نرم بھی کرتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.