منی لانڈرنگ کیس، عدالت نے آصف زرداری کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری بینکنگ کورٹ کراچی میں پیش، 20لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور، اگر کوئی کسی جرم میں ملوث نہیں تو بلاوجہ اس کو پریشان نہ کیا جائے، وکیل فاروق ایچ نائیک۔ تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کراچی نے آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کیس میں 20لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظورکر لی ہے۔ آصف زرداری آج بینکنگ کورٹ کراچیمیں پیش ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا کےنمائندوں بھی موجود تھے جن کے ساتھ آصف زرداری کے خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ آصف زرداری کی عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد آصف

زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو الیکشن مصروفیات باعث مفرور ظاہر کرنا حیران کن بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی جرم میں ملوث نہیں تو بلاوجہ اس کو پریشان نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.