پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ایم کیو ایم کارکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت قتل کس کے کہنے پر کیاتھا؟سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زہرشاہد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، دو ملزمان کو سزائے موت، دو کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان راشد ٹیلر اور زاہد عباس زید ی جن کا تعلق ایم کیو ایمسے تھا کو سزائے موت سنا دی ہے جبکہ دو ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت پر بری کر دیاہے۔ واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو مئی 2013میں گھر کے باہر فائرنگ کر کے

قتل کر دیا گیا تھا۔رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے قیادت کے کہنے پر زہرہ شاہد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا ملزمان کو گواہوں نے بھی شناخت کر لیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.