چوہدری نثار کے خواب چکنا چور ،پرویز الٰہی نے ن لیگ کے 3ارکان اسمبلی کا مطالبہ بھی مسترد کردیا

لاہور (سی پی پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے 4 ارکان پنجاب اسمبلی کی صدارتی الیکشن سے پہلے حلف لینے کی استدعامسترد کردی ۔تفصیلات کے مطابق آزاد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار اور ن لیگ کے 3 ارکان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے استدعا کی تھی کہ صدارتیالیکشن سے قبل ان سے حلف لیاجائے۔چودھری پرویز الٰہی نے ان کی استدعا مسترد کردی اور کہا ہے کہ مذکورہ ارکان اسمبلی سے حلف صدارتی الیکشن کے بعد لیا جائے گا۔واضح رہے کہ صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اورصدارتی الیکشن کیلئے
پولنگ 4 ستمبر کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.