’’عمران خان نے جو کہا کر دکھایا، عوام سے کئے وعدے پورے کرنا شروع کر دئیے‘‘ پنجاب میںنیا بلدیاتی نظام،پٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے ستمبر کے مہینے میں عوام کا دل خوش کردینے والےبڑے سرپرائزکا اعلان کر دیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نےکہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں ،اپنی سمت کا تعین کر لیا ،ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہے ہیں،قوم سے جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی بھرپور سعی کریں گے ،مراعات نہیں لیں ،کفایت شعاری مہم ایک مثال بنے گی ۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے خبر رساں ادارے سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کی بساط لپیٹی جارہی ہے نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں اس نظا م میںبہت ساری خامیاں ہیں امید ہے نئے بلدیاتی

نظام سے جمہوریت مضبوط اور فعال ہو گی اور ایک نئے سنہری دور کا آغاز ہو گا غلام سرور خان نے کہا کہ اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے عمران خان نے ایک سوچ دی ہے جس سوچ نے کرپشن کو کچلا ہے کفایت شعاری مہم سے ایک مثال قائم ہو گی جو پاکستان کی تعمیری سیاست اور بہترین سیاسی و جمہوری نظام کی آئینہ دار ہو گی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیشتر الائونس اور مراعات نہیں لئے اپنی ذاتی گاڑی استعمال کررہا ہوں صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک دفتر میں کام کرتا ہوں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران صرف چائے کا استعمال کرتا ہوں اور تمام اخراجات ذاتی جیب سے ادا کرتا ہوں ان سب کا مقصد ایک ایسا حکومتی نظام ہے جو ماضی کے روایتی نظام کا متبادل اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصو ل کا ذریعہ ہے ہم خود ایک مثال بن کر قوم کو شعور دینا چاہتے ہیں یہی تبدیلی کا آغاز ہے غلام سرور خان نے کہا کہ ستمبر میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہا ہوں اور یہ خود عوام دیکھے گی کہ ہم نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے وہ کس طرح سے پورے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے تمام وہ وعدے جو انتخابات سے قبل کئے گئے ان کو پورا کرنے کے لئے مکمل سعی کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.