عمران خان کی حکومت نے یہ کام کر کے بہت اچھا کیا،(ن )لیگ نے بھی اعتراف کرلیا

اسلام آباد (سی پی پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، حکومت کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشن میں سات ہزار سیکورٹی فورسز کے اہلکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے کمیٹی قائم کرکے اچھا کام کیا۔وزیراعظم کو ملکی ترقی کے لئے خدمات سرانجام دینے کے لئے وقت ملنا چاہئے۔ حکمران جماعت نے انتخابات سے قبل عوام سے

جو وعدے کئے وہ پورے ہونے چاہئیں، حکومت کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان نے پروگرام ترتیب دیئے ہیں، اس حوالے سے قومی سطح پر یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.