کیپٹن صفدر سے متعلق بڑی خبر آگئی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد کہاں منتقل کر دیا گیا؟

راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدرکو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر نے کے بعد سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت میں بہتر ی کے بعد انکو راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارجکر کے انہیں سخت حفاظتی اقدامات میں سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچا دیا گیا ہے۔کیپٹن(ڑ) صفدر کو عید قربان سے قبل دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھاڈاکٹروں نے انکی روزانہ کی بنیاد پر انخیوگرافی
اور ان کا چیک اپ کیا۔کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد واپس جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.