گستاخانہ خاکے، خادم رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک کا لانگ مارچ دھرنا دینے کیلئے اسلام آباد کیلئے روانہ، کب تک اور کہاں دھرنا دیگا؟ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے ابتک کی سب سے پریشان کن خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج، تحریک لبیک کا لانگ مارچ لاہور سے امیر خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی سربراہی میں اسلام آباد کیلئے چل پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے سفیر کی ملک بدری تک تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ہالینڈ میں رکن پارلیمنٹ کی طرف سے اعلان کردہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام آج لاہور سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ روانہ ہو گا جس کی قیادت تحریک لبیککے امیر خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری کرینگے۔

لانگ مارچ دو بجے داتا دربار سے روانہ ہو نا تھا جس کاشیڈول پہلے سے جاری کر دیا گیا تھا۔ لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد کیلئے جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کرے گا۔ گوجرنوالہ ، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں سمیت دیگر مقامات سے ہوتے ہوئے قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔ راستے میں قافلے کے استقبال کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس حوالے سے خادم حسین رضوی کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان فی الفور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے اور اپنا سفیر واپس بلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.