عمران خان نے جو کہا کر دکھایا،وزیراعظم ہائوس کی 80سے زائد لگژری گاڑیوں کی نیلامی کس تاریخ کو ہو گی؟اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے پول میں کھڑی 80 سے زائد لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہاجلاس میں انہوں نے گاڑیوں کی فوری نیلامی کی ہدایت کی اور اس مقصد کیلئے 15 ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے جبکہ آج سے یہ

عمل شروع ہو جائے گا اور آئندہ چند روز میں اخبارات میں اشتہار دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی نیلامی مقررہ وقت میں یقینی بنائیں۔ 80 سے زائد لگژری گاڑیوں میں چند بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کیلئے خریدی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.