اب ہوگا ہر کام میرٹ پر! عثمان بزدار نے اپنے دونوں بھائیوں،بیوی اور بہن کو ایسا حکم جاری کردیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے خاندان پربھی میرٹ لاگو کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا چھوٹا بھائی عمر بزدار جو کہ بارڈر ملٹری پولیس میں جمعدار ہے نے ملازمت سے3ماہ کی رخصت لے لی جبکہ دوسرا بھائی ایوب بزدار ٹی ایم اے ملازم ہیں انہیں بھی کہا کہ اول ڈیوٹی دیں یا پھر مکمل رخصت لے لیں ۔وزیراعلیٰ نے اپنی اہلیہ جو کہ مقامی کالج میں لیکچرار ہیں کو بھی نوکری چھوڑنےکےلئے کہہ دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ملازمت کرنی ہے تو پورا وقت کالج کو دینا ہوگا ورنہ استعفی دے

کر میرے ساتھ لاہور چلیں۔ اس طرح انہوں نے اپنی سکول ٹیچر بہن سے بھی کہا کہ پوری ڈیوٹی دیں اور اپنی سکول میں حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر اپنی ملازمت سے مستعفی ہوجائیں کیونکہ اگر میں اپنی فیملی پر پابندی نہیں لگا سکتا تو پھر میں کسی کےخلاف ایکشن کیسے لوں گا؟اس لئے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.