صدارتی انتخابات،عارف علوی ،اعتزازاحسن کے کاغذات نامزدگی منظور مولانا فضل الرحمن کا کیا بنا؟الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں، اس موقع پر پیپلز پارٹیکے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پیش ہوئے۔دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد چیف الیکشن کمشنر ننامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے۔دریں اثنا متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمن اور انکے
کورنگ امیدوار امیر مقام کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.