حکومت کا فضلے سے بجلی بنانے کیلئے معاہدہ،منصوبے سے کتنے میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی؟حیران کن انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے فضلے سے بجلی بنانے کیلئے معاہدہ کیا ہے،اس حوالے سے محکمہ توانائی پنجاب اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مابین سالڈ میونسپل ویسٹ کی بنیاد پر40 ایم ڈبلیو توانائی بنانے کیلئے لیٹر آف انسٹنٹ سائن ہوچکا ہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایوان بالا میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نجی شعبے کے ساتھ ملکر تمام ملکی متبادل اور دوبارہ قابل استعمال توانائیکے وسائل بشمول زرعی فضلہ اور میونسپل سالڈ ویسٹ کو استعمال میں

لاتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔گنے کے فضلے سے بجلی بنانے کے متعدد منصوبوں کی مجموعی پیداوار صلاحیت201.1ایم ڈبلیو ہے۔یہ تمام منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔سالڈ میونسپل ویسٹ کی بنیاد پر بجلی کے منصوبوں کی ترقی کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔فضلہ کو ٹھکانے لگانے کا کام فضلہ سے توانائی پیدا کرنے کی اولین شرط ہے جو کہ صوبائی حکومتوں کے فرائض میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.