شمالی کوریا اور جنوبی کوریاآپس میں بات کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ،رشی کپور نے عمران خان کی سوچ کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک سے بڑا مطالبہ کردیا

نئی دہلی (اے این این ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور نے عمران خان کو سراتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی سوچ کی تعریف کرتے ہیں۔بھارتی اداکار رشی کپور نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ وہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی سوچ کی تعریف کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ امن کی بات کرتے ہیں تو لوگ ہمارے پیچھے پڑجاتے ہیں۔انٹرویو کے دورانرشی کپورنے پاک بھارت مذاکرات کامطالبہ بھی کردیاہے۔ ان کا کہناہے کہ پاک بھارت مذاکرات فوری شروع کیے جائیں، جب جزیرہ نما کوریا(شمالی کوریا اور

جنوبی کوریا)آپس میں بات کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کرسکتے؟۔رشی کپور نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل ہونا چاہئے جبکہ انہوں نے بھارتی حلقوں پرواضح کیا ہے کہ آپ ان سے کشمیرنہیں لے سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.