این اے 60راولپنڈی میں تحریک انصاف نے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو ٹکٹ جاری کر دیامگر عمران خان کی این اے 53اسلام آباد کی چھوڑی ہوئی نشست پرکسے ٹکٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے، ایسا نام سامنے آگیا کہ جان کر دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔شیخ راشد شفیق کو این اے 60 راولپنڈی سے ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے دی۔اس نشست پر حنیف عباسی کی نااہلی کےباعث الیکشن ملتوی ہو گیا تھا۔ این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی خالی سیٹ پر علی اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن حلقوں میں ایک سے زائد امیدواروں میں مقابلہ ہے، وہاں سروے کروایا جائے گا۔ باقی حلقوں کے امیدواروں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.