پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما پر قاتلانہ حملہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی آصف خان پر قاتلانہ حملہ،بال بال بچے ،گن مین زخمی ہو گیا نجی ٹی وی کے مطابق حلقہ پی کے 76 پشاور 11 سے رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی منتخب ہونے والے آصف خان اتحاد کالونی میں ایک کارکن کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے لیے جا رہے تھے کہ رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔رکن اسمبلی اسقاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود کانسٹیبل ذرشاد خان پاؤں پر گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا جسے

طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعہ کے فوری بعد اعلٰی پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.