شیخ رشید کے قافلے کیلئے شہریوں کی موٹرسائیکلوں کو گرا کرجگہ بنانے والے ٹریفک وارڈن کو ایسی سزا سنا دی گئی کہ آئندہ کوئی بھی اہلکار ایسا کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید کے پروٹوکول کے لیے شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرا کر انہیں نقصان پہنچانے والا ٹریفک وارڈن معطل نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ انھیں ناگواری گزری۔شیخ رشید نے شہریوں سے کہا کہ وہ لحاظ کرتے ہیں، ورنہ یہ ساری موٹر سائیکلیں اٹھوا سکتے ہیں۔اس موقع پر ٹریفک وارڈنشیخ رشید کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کی بجائے گراتا رہا۔ٹریفک وارڈن نے شیخ رشید کو بتایا کہ انہوں نے

اسی وجہ سے تنگ آکر یہ موٹر سائیکلیں پھینکی ہیں۔ موٹر سائیکلیں گرانے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے مذکورہ ٹریفک وارڈن کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.