امریکی صدر اپنے جھنڈے کے رنگ ہی بھول گئے بچوں کیساتھ جھنڈے میں رنگ بھرتے بھرتے ایسا کونسا رنگ بھر دیا جس نے امریکیوں کو آگ بگولہ کر دیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرٹرمپ اپنے جھنڈے کے رنگ ہی بھول گئے، ان کی اس حماقت پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کا جھنڈا دنیا کے سب سے آسانی سے پہنچانے جانے والے جھنڈوں میں سے ایک جھنڈا ہے ، اس کو امریکا کی اولڈ گلوری کا رتبہ بھی حاصل ہے لیکن امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ یاد نہیں رہا کہ ان کے ملک کے جھنڈے میں صرف سفید اور لال رنگ کی پٹیاں ہیشامل نہیں ہیں بلکہ نیلے رنگ کے اندر 50 سفید رنگ کے تارے بھی ہوتے ہیں

۔ہواکچھ یوں ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ایک اسپتال میں بچوں کو دیکھنے پہنچے، ٹرمپ جب بچوں کے ساتھ اپنے ملک کے جھنڈے میں رنگ بھر رہے تھے ، تب ان کی ایک تصویر سامنے آئی ، جس میں ایک پٹی پرنیلا رنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔دوسری تصویر میں ٹرمپ جھنڈے کی ایک پٹی پر نیلا رنگ رنگتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ امریکی صدر کا یوں اپنے جھنڈے کے رنگ کو بھول جانا امریکیوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور وہ ٹرمپ کو ٹویٹر پر خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،تاہم ٹرمپ پر یہ تنقید پہلی مرتبہ نہیں کی جا رہی وہ اپنی حماقتوں کے باعث پہلے بھی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں، ٹرمپ گزشتہ سال امریکا کیلئے موت کو گلے لگانے والے شہیدوں کی یاد اور اعزاز میں منائے جانے والے میموریل ڈے کے موقع پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے نظر آئے تھے اس وقت بھی ان کی کڑی تنقید کا سامنا رہا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.