اپوزیشن کے 2 امیدوار ہوئے تو صدارتی انتخاب میں فائدہ کس کا ہو گا ؟ اعتزاز احسن نے اچانک بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہاہے کہ اپوزیشن کے 2 امیدوار ہوئے تو صدارتی انتخاب میں فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن کے 2 امیدوار ہوئے تو صدارتی انتخاب میں فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں سےمشاورت سے پہلے صدارتی انتخاب کے لیے میرے نام کا اعلان نہیں کیا، پیپلز پارٹی کے جس اجلاس میں میرے نام پر اتفاق ہوا اس میں، میں شامل نہیں تھا۔اعتزاز

احسن نے کہا کہ پرویز رشید کی جانب سے ان کے نام پر اعتراض سامنے آیا تاہم (ن) لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ پرویز رشید کی ذاتی رائے ہے پارٹی پالیسی نہیں، پرویز رشید کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن محسوس ہوا کہ ان کا مطالبہ کچھ جاگیردارنہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.