خان صاحب کی سپاہی ہوں‘ پروٹوکول نہیں لوں گی،وزیر صحت بننے کے بعد یاسمین راشد نے غریب عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا

لاہور(سی پی پی ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی‘وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پرسب عمل کریں گے‘تبدیلی سب کو نظرآئے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آج بہت مبارک دن ہے‘پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پرسب عمل کریں گے۔پہلے 100 دن میں تبدیلی سب کو نظرآئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ

سو دن کے اندر تبدیلی لا کر دکھائیں گے، ہیلتھ کارڈ پنجاب میں بھی دیا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خان صاحب کی سپاہی ہوں، پروٹوکول نہیں لوں گی، اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی کے سفرکوشروع کردیا ہے۔واضح رہے کہکل پنجاب اور بلوچستان کی کابینہ نے حلف اٹھا یا، پنجاب کابینہ سے قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی جب کہ بلوچستان کابینہ سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.