آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے پہلی ملاقات ! تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کر کے انہیں وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں شخصیات نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے عمران خان کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں شخصیات نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.