عمران خان کا پہلا امتحان،تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان نے بدھ کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔لانگ مارچ 29اگست کو داتا گنج بخش ؒکے مزار سے روانہ ہوگا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ہالینڈ کی حکومت کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔پیر افضل قادری ، خادم حسین رضوی اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلامناموس پر حملہ آور ہو چکے ہیں،یہ سارا کام آزادی کے نام پر کیا جا رہا ہے،ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں سے ایک مسلمان بھی اس کام پر راضی نہیں،

یہ آزادی نہیں جہالت ہے۔کارٹون بنانے کا مقابلہ ختم ہونے اور پاکستان کی طرف سے ڈچ سفیر کو بے دخل کرنے اور اپنے سفیر کو واپس بلائے جانے تک ہم سڑکوں پر رہیں گے۔واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.