سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دئیے جانے کا انکشاف، یہ کام کون کر رہا ہے؟لاہور سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر ایف آئی اے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کی مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر ایف آئی اے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری ذیشان بٹکی اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام

سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار ذیشان بٹ نے موقف اختیار کیا کہ حسنین نامی نوجوان سوشل میڈیا پر میری تصاویر لگا کر عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کو اس حوالے سے درخواست دی تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میںنہیں لائی گئی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.