مزید 31افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ،بیرون ملک جانے پر پابندی

پشاور(آن لائن) قومی احتسا ب بیورو نے خیبر پختونخوا کے 31افراد کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر کے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ 10ناموں کو ای سی ایل فہرست سے خارج کیا ہے نیب کی جانب سے خیبر پختونخوا کے جن اکتیس ملزمان کے نام ای سی ایل فہرست میں شامل کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے علاوہبارڈرز پر موجودہ حکام کو بھی فراہم کی ہے ان 31افراد میں سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ سابق افسران اور موجودہ افسران بھی شامل

ہیں ۔ جن کے خلاف نیب میں کیسز جاری ہیں ۔ نیب کے مطابق گزشتہ سال 2017میں 93ملزمان کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے تھے ای سی ایل فہرست میں مجموعی طور پر 423افراد کے نام موجود ہیں جس میں پنجاب کے 255افراد شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.