سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر مسجد الحرام میں ایک حاجی نے خودکشی کر لی، تعلق کس ملک سے نکلا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد حرام میں عراقی شہری نے چھت سے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، زد میں آکر دو حاجی شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت عراقی شہری جس کی پہچان حسین حمید الحیدری کے نام سے ہوئی نےمسجد الحرام کی چھت سے مطاف میں چھلانگ کر خودکشی کر لی ہے ۔ عراقی حج مشن نے تصدیق کردی ہے۔ ترجمان حسن فہد الکنانی کے مطابق حاجیحسین حمید الحیدری کا سال پیدائش 1975ءہے۔ اس نے نامعلوم اسباب کے تحت خودکشی کی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین حمید الحیدری نے جمعہ کی صبح 8بجے کے

قریب مسجد الحرام کی چھت سے کعبہ کے ساتھ موجود مطاف میں چھلانگ لگائی جس کی زد میں آکر دو حاجی بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حسین حمید الحیدری کو فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.