مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں خاتون کے ہاں بچے کی ولادت، نام کیا رکھا گیا ، والدین کا تعلق کس ملک سے ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں اردنی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش، نام وضاح رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حجاج کرام رمی کیلئے منیٰ پہنچ گئے ہیں اور قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھولنے کا عمل جاری ہے ۔ اس دوران مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون کے ہاں میدان عرفات میں بچےکی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام وضاح رکھا گیا ہے۔ زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔ خاتون کو عرفات کے جبل رحمت ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے ماں اور

بچے کو صحت مند قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.