عمران خان کی تقریب حلف برداری بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایڈووکیٹ بابر اعوان نے کہا ہے کہ سادگی پی ٹی آئی حکومت کا شعار ہوگا ٗاسی لیے وزیر اعظم کیلئے تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں سادگی سے ہو گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں، انہیں سپریم کورٹ نے

ایک سال تلاشی کے بعد صادق و امین قرار دیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان اسٹیٹس کو کی سیاست توڑ کر وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے،پاکستان تنہائی سے نکل رہا ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سادگی کی مثال دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی ون ڈش کا انتظام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.