نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر تبدیل ،جانتے ہیں انکی جگہ کس کو بورڈ میں شامل کرلیا گیا؟

اسلام آباد(آن لائن)پمز میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو تبدیل کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ مطاہر شاہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کو ازسرنو شکیل کردیا گیا ہے ۔ ان کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کی دل کی تکلیف کے باعث انہیں بورڈ سے ہٹادیا گیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر مطاہر شاہ کو میڈیکل بورڈمیں شامل کرلیا گیاواضح رہے کہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو اتوار کی رات دل کی

تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں بھی پمز کے سی سی یو وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.