عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کانام فائنل کردیا

پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد عاطف خان کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ بنانے پر اتفاق کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک وزیر اعلیٰ بننے کے دوڑ سے باہر ہوگئے۔سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عاطف خان کے نام پر اتفاق کرلیا جس کا حتمی اعلان آئندہ24گھنٹوں میں کردیا جائیگا جبکہ شیخ رشید کے ساتھ پرویز خٹک بھی وفاق میں وزیر داخلہ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.