نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی ن لیگ کی صدارت سے فارغ؟ الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا، انتخابات سے قبل ن لیگ کیلئے تشویشناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی۔کیس کی سماعتممبر سندھ عبدالغفور سومرو کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر درخوست گزار شجاع الرحمان کے وکیل ظفرعلی شاہ کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب پارٹی

آئین کے مطابق نہیں، انٹرا پارٹی انتخابات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.