دنیا کی طاقتور افواج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہکر سکی پاکستان نے افغانستان میں امن کا حل بتاتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

نیو یارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا کی طاقتور افواج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہیں کر سکی‘ افغانستان میں امن کا راستہ سخت لیکن قابل عمل ہے‘ افغانستان میں حالیہ پیشرفت سے امن و سلامتی کے امکانات روشن ہو گئے ‘طالبان کی قیادت میں سیاسی حل کیلئے بات چیت پر کافی ہم آہنگی ہے۔ پاکستان کی اقوام متحدہ میں سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیشرفتسے امن و سلامتی کے امکانات روشن ہو گئے کیونکہ عیدالفطر

پر تین روزہ سیز فائر سے جنگ میں 17 سال بعد غیر متوقع ٹھہراؤ آیا ہے جب کہ چند دن کے لئے جنگ بندی سے بھی امید اور مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ طالبان کی قیادت میں سیاسی حل کیلئے بات چیت پر کافی ہم آہنگی ہے۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں پائیدارامن کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ اشرف غنی اور امریکی وزیر خارجہ نے طالبان سے غیر ملکی افواج کے معاملے پر مذاکرات کا اشارہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.