riyan

(ن) لیگ کی قیادت نے 3سے 5کروڑ میں ایم این اے کا ٹکٹ فروخت کیا،اہم حلقے سے کھڑے امیدوار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے این اے 123سے امیدوار برائے قومی اسمبلی اکمل باری نے اللہ اکبر تحریک میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا،اکمل باری کل حلقے کی موجودہ صوتحال اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرینگے،اکمل باری نے کہا ن لیگ کی قیادت نے تین سے پانچ کروڑ میں ایم این اے کا ٹکٹ فروخت کیا،ملک ریاض جیسے کرپٹ شخص کو دوبارہ ٹکٹ دینا اس کی واضح مثال ہے۔جو شخص گزشتہ پانچ سالوں میں حلقے میں داخل نہیں ہوا اس کو پھر ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے،شریف فیملی نے قبضہ گروپوں اور کرپشن
زدہ افراد کو نوازنے کا ٹھیکہ لیا ہے کیوں یہ لوگ ان کو کرپشن میں برابر کا حصہ دیتے ہیں،اللہ اکبر تحریک میں شمولیت کا فیصلہ حلقے کے لوگوں کی مشاورت سے کیا گیا ،اس حوالے سے پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کرو گا اور ن لیگ کی قیادت کی دوغلی پالیسی کا پول بھی کھولوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.