پٹھانوں کے خلاف زیادتی پر عالمی ادارے ساتھ دیں۔۔ پاکستان اور پاک فوج کیخلاف محمود اچکزئی کھل کر سامنے آگئے منظور پشتین کی حمایت کا اعلان ،کارکنوں کو دنیا بھر میںجلسے جلوس کرنیکی ہدایت ،ویڈیو پیغام جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محمود اچکزئی پاک فوج کے خلاف اور منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے،پٹھانوں کے خلاف زیادتیوں پر کارکن دنیا بھر میں آواز اٹھائیں، لسانیت کی آگ بھڑکا دی، پشتونخواہ میپ کے سربراہ کی ملک دشمنی سامنے آگئی، پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے عالمی اداروں سے بھی اپیل، ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

پشتونخواہ میپکے سربراہ محمود خان اچکزئی کی ملک اور پاک فوج دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے اور محمود اچکزئی نے پاک فوج کے خلاف سرگرم پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھرمیں پٹھانوں کے خلاف زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے جلسے جلوس کریں۔ پشتونخواہ میپ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا بھی اس حوالے سے آواز اٹھا رہا ہے۔ محمود اچکزئی نے لسانیت بھڑکانے کے ساتھ ساتھ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی حمایت کا بھی اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف آج اسلام آباد میں سنگین جرائم پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق دو روز قبل پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ غیر ملکی طاقتیں اس جماعت کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ منظور محسود سے پشتین کیسے بنا اور افغانستان میں اس تنظیم کے پانچ ہزار اکائونٹ کیسے آپریشنل ہوئے اور کہاں سے چل رہے ہیں جب ایک مخصوص ٹوپی سرحد پار بڑی تعداد میں بنا کر پاکستان بھیجی گئی جس کو پہچان بنایا جا رہا ہے جبکہ اس موقع پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے منظور پشتین اور محسن داوڑ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کی یقین دہانی کروائی اور پھر ان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کروائی جس کے بعد محسن داوڑ نے انہیں میسج کر کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسائل حل ہوگئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جب مسائل حل ہو گئے تو پھرپی ٹی ایم کی ریاست اور فوج مخالف مہم ثابت کرتی ہے کہ وہ بیرون ملک سے استعمال ہو رہے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.