وہ خبر آہی گئی جس کا ہر پاکستانی کو شدت سے انتظار تھا عافیہ صدیقی کی وطن واپسی، چیف جسٹس نے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن کی وطن واپسی کیلئے قانونی جدوجہد شروع کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ فوزیہ صدیقی نے سپریم کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کی تھی جو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 7 جون کو درخواست پر اپنے چیمبر میںسماعت

کریں گے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 30 مارچ 2003ءکو عافیہ صدیقی کو اس کے تین کمسن بچوں سمیت کراچی سے غائب کرکے امریکا کے حوالے کردیا گیا تھا اور اب عافیہ کو امریکی قید میں 15 سال بیت چکے ہیں۔امریکی صدر اوباما کے دور میں جب عافیہ صدیقی کی رہائی صرف ایک خط لکھنے کی دوری پر تھی اس وقت کی حکومت نے یہ موقع ضائع کردیا تھا تاہم اب بھی موجودہ حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں سے عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھاسکتی ہے جو پاکستان کے دورے پر آتے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.