افتخار چوہدری بدسلوکی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا بڑے بڑے افسران کھڈے لائن لگ گئے، کمرہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بدسلوکی کیس کا فیصلہ سنادیا اور پولیس افسران کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں مسترد کردیں۔عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے ملزمان کی سزائیں بحال کردیں۔ عدالت کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس مشیرعالم نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔پولیس افسران پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بال کھینچنے اور بدسلوکی کا الزام تھا۔ 13مارچ 2007 کو وہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شرکتکیلئے سپریم

کورٹ کی طرف جارہے تھے جب اسلام آباد کی شہری انتظامیہ اور پولیس نے انکو سرکاری کار میں بیٹھنے کا کہا۔ ان کے انکار کرنے پر ان سے بدسلوکی کی گئی۔ایس ایس پی موٹروے جمیل ہاشمی اورڈی ایس پی رخسار مہدی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر) ظفر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔سابق چیف کمشنر خالد پرویز اور ڈپٹی کمشنر کی سزائیں بھی بحال کردی گئیں ہیں۔اس سے پہلے، ایس ایس پی جمیل ہاشمی اور کییپٹن ظفر کو ایک ایک ماہ کی قید کی ہوئی تھی۔
ہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.