دنیا بھر میں پانی کی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان انتہائی خطرناک نمبرپرآگیا،ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کتنے دن کی ہونی چاہئے اور اب کتنی ہے؟ افسوسناک انکشافات

کراچی(این این آئی)پانی کی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیاہے جس کی بنیادی وجہ پانی کی دخائر کی کمی اور اس کا نامناسب استعمال ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹس کے مطابق ملک میں صرف 30 دن کے استعمال کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو کم از کم 120 دن ہونی چاہیئے۔ پاکستان میں دریاؤں اور بارشوں کی صورت میں سالانہ تقریبا 115 ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا ہوتا ہے جس کا 93 فیصد زراعتکیلئے استعمال ہوتا ہے جبکہ 5 فیصد گھریلو اور 2 فیصد صنعتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ

کے مطابق زرعی شعبہ کو ملنے والا 70 فیصد پانی دوران ترسیل ضائع ہو جاتا ہے۔ آبی وسائل کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے جبکہ پانی کے مناسب استعمال کے ذریعے بھی قلت آب کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے جس کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.