عمران خان اور پرویز خٹک کی جانب سے گالیوں اور غیرمہذب زبان کے استعمال پر پیپلزپارٹی کے رہنماء شدید مشتعل،الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا

عمران خان اور پرویز خٹک کی جانب سے گالیوں اور غیرمہذب زبان کے استعمال پر پیپلزپارٹی کے رہنماء شدید مشتعل،الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے الیکشن کمیشن کی توجہ

عمران نیازی اور پرویز خٹک کی طرف سے مخالفین کے خلاف غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں پی ٹی آئی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اسی وجہ سے وہ گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں۔ سینیٹر رویبنہ خالد نے کہا کہ عمران نیازی نے تو سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے بعد پنجاب والوں کو گدھے کے نام سے تعبیر کیا جبکہ پرویز خٹک اپنے جلسوں میں پختونوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جس پارٹی کی قیادت کی زبان پر صرف گالی گلوچ ہو وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی صوبائی حکومت نے کے پی میں لوٹ مار کے سوا کوئی کام نہیں کیا اور صوبے کو 300ارب روپے کا مقروض بنا کر رخصت ہوئے۔ انہوں نے پرویز خٹک کو یاددلایا کہ وہ کسی زمانے میں پیپلزپارٹی کے کارکن تھے اور ان کے گھر پر بھی پیپلزپارٹی کا پرچم لہراتا تھا اب وہ جن کے گھروں پر پیپلزپارٹی کے پرچم لرہا رہے ہیں انہیں گالیاں تو دے رہے ہیں مگر اپنا ماضی بھول گئے ہیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.