”نیب کی 3 رکنی ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی‘‘ ٹیم ابوظہبی پہنچ کر کیا کرے گی؟ انکشاف نے کھلبلی مچا دی! جان کر نواز شریف بے حد پریشان ہو جائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتار ی کیلئےنیب کی 3رکنی ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو وطن واپسی کے وقت انہیں جہاز میں گرفتار کر لیا جائے گا ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری لے کر نجی ائیر لائن کے ذریعے ابوظہبی پہنچ گئی ہے ۔ نیب کی ٹیم ابوظہبی میں

پاکستانی سفیر سے بھی رابطہ کرے گی اور ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان آنے والے نواز شریف کے طیارے میں سوار ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری ائیر لائن کو دکھانے کے بعد طیارہ جوں ہی پاکستان کی حدود میں داخل ہو گا نیب کی ٹیمں انہیں گرفتار کر لے گی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں کو ایک روز کیلئے اڈیالہ جیل میں بھیجا جائے گا جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا جائے گا۔‎

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.