نوازشریف کی ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش،سابق وزیر اعظم لند ن میں اب تک کونسی کونسی جائیدادیں فروخت کر چکے ہیں ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش کی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا دعویٰ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات پورے دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف نے پچھلے دو سالوں میں لندن میں اپنی قیمتی ترین جائیدادیں بیچ دی ہیں۔نواز شریف نے ایون فیلڈ والی جائیداد بھی بیچنے کی کوشش کی لیکن نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس کو

بیچنے میں ناکام رہے۔ اس کے علاوہ نواز شریف نے لندن میں اپنی ساری قیمتی جائیداد بیچ دی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن کی میجر پراپرٹی ہائیڈ پارک کے اردگرد کی جائیداد بیچ دی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی دعوت بھی دی۔ علیم خان نے کہا کہ وہ مجھے لاہور میں گھر بھی دیں گےاور انتخابی مہم کے لیے پیسہ بھی دیں گے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.