پشاور خودکش حملے کے بعدایک اور اندوہناک واقعہ خواجہ سعد رفیق کی کارنر میٹنگ میں اندھا دھند فائرنگ کئی لوگ نشانہ بن گئے، لاہور سے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ میں اندھا دھند فائرنگ سے 9سالہ بچہ ہلاک جبکہ ایک 12سالہ بچہ زخمی ہو گیا، تین افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ سے 9 سالہ بچہ ہلاک جبکہ ایک 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار

خواجہ سعد رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میںکارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ خواجہ سعد رفیق کی آمد سے پہلے ہی ایک مقامی رہنما اسلم بھٹی کے گن مین نے ہوائی فائرنگ کردی۔ گن مین کے ہاتھ سے بندوق پھسلنے سے گولیاں سیدھی چلنے لگیں، جس کی زد میں دو کمسن بچے آگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ مظہر جاں بحق جبکہ 12 سالہ فہد منظور زخمی ہوگیا۔اس موقع پر بھگدڑ مچ گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گن مین فرار ہوگیا۔۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.