بنی گالہ کے رہائشیوں میں یہ چیز فوری تقسیم کی جائے،چیف جسٹس کا حکم

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے بنی گالا میں تجاوزات پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے محتسب رپورٹ کی کاپیاں بنی گالہ کے رہائشیوں کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کورنگ نالے کے اطراف تعمیرات مسمار کردیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہبعض رہائشیوں نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا ہے، محتسب سے رجوع کرنے والوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ
محتسب رپورٹ کی کاپی رہائشیوں کو فراہم کی جائیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رہائشی چاہیں تو اعتراضات داخل کر سکتے ہیں، مزید کوئی التواء نہیں دیا جائے گا، سارا سیوریج کورنگ نالے میں پھنکا جارہا ہے بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت چوبیس جون تک ملتوی کردی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.