دن رات محنت کی ،الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے ،صرف میٹرو، سڑکیں او رپل ہی نہیں بنائے اور کیا کیا بنایا؟ شہباز شریف کا دبنگ بیان

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ہم نے عوام کے لئے دن رات محنت کی ہے۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ پنجاب بھر میں 200نئے کالج اور19نئی یونیورسٹیاں پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ہمہ گیر عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پنجاب کا رکردگی کے لحاظ سے باقی تمام صوبوں سے بہتر اور برتر ہے۔میں اور میری ٹیم نے عوام کے مسائل حل کرنے اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خون پسینہ ایک کیا۔پنجاب بھر میں جہاں میٹرو، سڑکیں اورپل بنے وہاں سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہسپتال بھی بنائے گئے ۔حکومت پنجاب کی کاوشوں سے صوبے کے ہسپتالوں کی کایا پلٹ گئی ۔تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں حکومت پنجاب کے اقدامات کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔سندھ اور دیگر صوبوں کے عوام بھی ترقی اور خوشحالی کے لئے تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر اللہ تعالی نے موقع دیا اور عوام نے خدمت کے لئے منتخب کیا تو پاکستان کے ہر شہر ، ہر قصبے اور ہر گاؤں کو سنواریں گے ۔تمام شعبوں میں بہتری اور ترقی کا جو عمل شروع ہوا ہے اسے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی آگے بڑھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔پاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔ محمدشہبازشریف نے کہاکہ اپنے دور اقتدار میں عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر حفاظت کی اور اربوں روپے کی بچت کر کے ملکی تاریخ میں نایاب مثال قائم کی ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.