تحریک انصاف کی جانب سے نظرانداز کیے جانے والے چوہدری الیاس مہربان کے حلقے کے عوام نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد( آن لائن )حلقہ این اے 53 کی عوام نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے چوہدری الیاس مہربان کو ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ الیاس مہربان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار حاجی صغیر چٹھہ ،ناصر چوہدری ،چوہدری منیر چٹھہ نے اپنی برادری سمیت چوہدری الیاس مہربان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کیا حاجی صغیر

چٹھہ ودیگر نے کہا کہ ہم این اے 53 سے چوہدری الیاس مہربان کوٹکٹ جاری کا چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں ۔ چیئرمین عمران خان نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جو دانشمندانہ فیصلہ کریں اس سے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہو ں گے ۔ انشاء اللہ تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کریگی ۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.