پاکستان کے شہر حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی نے عرا ق میں تاریخ رقم کر دی، دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

حافظ آباد(آئی این پی)عراق کی وزارت الشوؤن الاسلامیہ کے زیر اہتمام عراقی شہر نجف میں منعقدہ ساتویں السفیر عالمی مقابلہ عربی خطاطی میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف ہیرا اور انکی بہن صائمہ فہد نے خط کوفی میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔ اس عظیم اور شاندار کامیابی پر صائمہ فہد نے کسی بھی بین الاقوامی خطاطی مقابلہ میں اوّل انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون خطاطہ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اور ان کے ساتھ ر یکارڈ یافتہ خطاط محمد اشرف ہیرا نے بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ بین الاقوامی خطاطی مقابلے جیتنے کا اپنا اعزاز برقرار رکھا۔ مذکورہ مقابلہ میں دنیا بھر کے نامور اور ماہر استاد خطاطوں نے حصہ لیا جس میں پاکستان کے نوجوان خطاطین اشرف ہیرا اور صائمہ فہد نے پہلی پوزیشن ، ایران نے دوسری اور مصرکے خطاطوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سعودی عرب اور عراق کے خطاطوں نے حوصلہ افزائی کے انعامات جیتے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.