چیف جسٹس کو کالی بھیڑوں سے نمٹنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ معروف سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے چیف جسٹس کو پیغام میں مشورہ دے دیا

اسلام آباد(آن لائن)سابق پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو عوامی فلاح کے کاموں پر اقدامات کرنے پر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی جج کی سربراہی میں چلنے والی عدلیہ کے اندر بھی نگرانی کی سخت ضرورت ہے۔اسٹار آل رانڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے چیف

جسٹس کو قابل ذکر کام کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ عوامی اداروں جیسے ہسپتال اور کالجز میں ان کے اچانک دورے ملک کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہیں ہوئے ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جسٹس نثار کو ذیلی عدالتوں کے دورہ کرنے کا بھی وقت نکالناچاہیےتاکہ وہ ان میں موجود کالی بھیڑوں کو ٹھیک کرسکیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.