بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونا مہنگا لیکن پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کوفی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1291ڈالرسے بڑھ کر1296ڈالر ہوگئی۔بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہاور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100روپے اور84روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور
کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 57300روپے سے گھٹ کر57200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49124روپے سے گھٹ کر49040روپے ہوگئی ۔بدھ کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.