پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر کا ایک اور سرپرائز، اپنی بیوی کو لینے ائیرپورٹ پر ایسے کپڑے پہن کر پہنچ گئے کہ پاکستانی خوش ہو گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اپنی اہلیہ کو پاکستان بلا لیا ہے، جرمن سفیر اپنی اہلیہ کو خود ائیر پورٹ لینے کے لیے گئے، جب وہ اپنی اہلیہ کا استقبال کرنے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تو ایسے کپڑے پہن لیے کہ دیکھنے والے حیرانی کے ساتھ ساتھ خوش ہو گئے۔ انہوں نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی، جرمن سفیر نے ائیر پورٹ پر سیلفی لی اورٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھو میں کیسا لباس پہن کر اپنی اہلیہ کا استقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ پر آیا ہوں۔ میں اسے خوبصورت پاکستان

دکھانے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ میری پاکستانی شلوار قمیص کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا میں مقامی لوگوں میں گھل مل گیا ہوں؟ جرمن سفیر اکثر ایسے اقدام کرتے رہتے ہیں کہ پاکستانی ان کی تعریف کرنے پر خود ہی مجبور ہو جاتے ہیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.