انتہائی افسوسناک واقعہ ،4افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،پورے شہر کی فضاسوگوار ہوگئی

کوہاٹ (آئی این پی ) کوہاٹ میں کنویں کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے چارافراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔کوہاٹ کے گا ؤ ں سورگل کے ایک گھر میں کنویں سے پانی نکالنے والی موٹر صحیح کام نہیں کررہی تھی۔گھر کا ایک لڑکا مشین صحیح کرنے کنویں میں اترا اور کنویں میں بھری زہریلی گیساس کے ناک میں جانے سے وہ بے ہوش ہوگیا۔لڑکے کو کنویں میں سے نکالنے کیلئے چھ اور لوگ کنویں میں گئے اوروہ بھی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔اس موقع پر امدادی عملہ جائے وقوعہ
پرپہنچا اور اس نے چار لوگوں کو کنویں سے نکال لیا۔ اس حادثے میں میں تین افرا د زخمی ہوئے جبکہ چار افراد دم توڑ گئے۔زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.