عام انتخابات 2018،مسلم لیگ (ن) نے پارٹی امید واروں کی نامزدگی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ،ملک بھر سے کتنی درخواستیں موصول ہوئیں؟ حیرت انگیز انکشاف

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2018ء کے عام انتخابات میں پارٹی امید واروں کی نامزدگی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا‘ فیصل آباد سمیت ملک بھر سے موصول ہونے والی 4 ہزار کے لگ بھگ در خواستوں کی چھان بین مکمل کرکے حتمی فہرست قیادت کے سپرد کر دی‘ (ن) لیگی امید واروں کو چھ جون تک پارٹی ٹکٹ جاری ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کو سب سے زیادہ در خواستیں پنجاب سے موصول ہوئی ہیں جن کی تعداد اڑھائی ہزار کے لگ بھگ بتائی جاتی ہیں‘

دیگرصو بوں سے کم تعداد میں امید واروں نے در خواستیں دی ہیں تاہم فیصل آباد‘ لاہور ‘ گوجرانوالہ‘ راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ مری ‘ ملتان ‘ گوجر خان ‘ ڈیرہ غازی خان‘ شیخو پورہ کے علاقوں سے ایک ایک حلقے سے کئی کئی امید وار سامنے آئے ہیں جن میں چند روز پہلے ہونے والے سبکدوش ہونے والے ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ نئے چہرے بھی شامل ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے جس کی روشنی میں چھ جون تک امید واروں کو پارٹی ٹکٹ ملنے کا قوی امکان ہے

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.