دیار غیر سے اپنے وطن عید منانے کے لیے آنے والا مسافر نجی ایئرلائن میں انتقال کرگیا ،افسوسناک واقعہ، مرحوم کو ایئرپورٹ ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی علاقہ پہنچایاگیا

سیالکوٹ (آئی این پی) دیار غیر سے اپنے وطن عید منانے کے لیے آنے والا مسافر نجی ایئرلائن میں انتقال کرگیا ۔بتایا گیا ہے کہ کامونکے کا رہائشی محمد یعقوب جو عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بسلسلہ روزگارمقیم تھا عیدالفطر کی چھٹیاں منانے کے لیے اپنے وطن پاکستان سعودی عرب سے آرہا تھا کہ نجی ایئرلائن میں انتقال کرگیا مرحوم کو ایئرپورٹ ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی علاقہ میں پہنچا دیا گیا

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.