امریکہ نے دنیا بھر میں تجارتی جنگ چھیڑ دی، یورپی یونین نے جوابی پابندیاں عائد کردیں، کینیڈا یکم جولائی سے امریکہ کیخلاف کیا کرنے والا ہے ؟ حیرت انگیز انکشافات

ٹورینٹو(آئی این پی ) جی سیون گروپ کے ناراض وزرائے خزانہ نے امریکہ کے وزیرِ خزانہ سٹیو مونچن کو امریکہ کی جانب سے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئیا مریکی فیصلے کے خلاف جوائی اقدامات کی دھمکی دی ہے اور خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کرنے کے فیصلے کادفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محصولات امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے جو کہ ملکی

سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی سیون گروپ کے ایک اجلاس میں یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی فیصلے کے خلاف جوائی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔فرانس کے وزیرِ خزانہ نے خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔یورپی یونین، کینیڈا اور میکسیکو کے رہنما ؤ ں نے امریکی فیصلے کی مزمت کی ہے۔فرانسیی صدر ایمینوئل میکخواں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کال کر کے ان محصولات کو غیر قانونی قرار دیا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ امریکی تجارت میں توازن تبدیل کرنے کی ضرورت تھی۔یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر محصولات کی دس صفحات پر مبنی فہرست جاری کی ہے جس میں ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل سے لے کر بوربن شراب تک شامل ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ اقدام قطعی ناقابلِ قبول ہے۔کینیڈا کا منصوبہ ہے کہ وہ یکم جولائی سے امریکہ کی 13 ارب ڈالر کی برآمددات پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا۔ ان اشیا میں امریکی سٹیل سے لے کر عام صارفین کے استعمال کی چیزیں جیسے دہی، وسکی اور کافی شامل ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہیہ محصولات امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے جو کہ ملکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ جبکہ ا مریکی وزیرخزانہ اسٹیون منوچن نے بتایا کہ وہ اس بیان کا حصہ نہیں تھے اور ان کے بقول ٹرمپ “ہمارے تجارتی تعلقات کو توازن” میں لانے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں میرا نہیں خیال کہ کسی بھِ صورت امریکہ عالمی اقتصادیات کی اپنی قیادت کو ترک کر رہا ہے۔ میرے خیال میں ہم نے امریکہ میں بہت بڑی ٹیکس اصلاحات کی ہیں جس سے امریکی معیشت پر زبردست اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.